Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت جانا ہے یا نہیں؟ پی سی بی نے وزراعظم کو خط لکھ کر ہدایات مانگ لیں

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شمولیت کے لئے بھارت جانے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ،،پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے تعاون سے پیٹرن وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا۔

خط  میں  کہا گیا کہ  ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کیا جائے ۔کس کس وینیوز پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے۔

پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بجھوا دی ہے ۔خط میں کہا گیا کہ 2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا

۔وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے دس شہروں میں پانچ اکتوبر سے19نومبر تک ورلڈ کپ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین