Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی میں جرائم کم ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی

Published

on

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ کراچی میں یومیہ 166 مقدمات درج ہوتے ہیں جو ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے کم ہیں۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے امن و امان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں آج اور چاند رات پر سیکیورٹی سخت کرنے اور سڑکوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے بلدیہ کے علاقے سے دو مغویوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباش دی۔

ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغویوں کو اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر بلایا اور اغوا کرلیا، اغوا کاروں کا یہ گروپ ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں کاروائیاں کراتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ کراچی پولیس بہترین کام کے ذریعہ جرائم کو خاتمہ کرے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین