Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلاول کے دورہ بھارت پر تنقید،وزیراعظم نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published

on

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر نئی دہلی حکام کا رویہ اور بیانات اپنی جگہ ہیں لیکن پاکستان کے اندر بھی اس پر اختلاف رائے شدید ہے۔ تحریک انصاف اس دورے پر بلاول بھٹو زرداری اور حکومت کو ہدف تنقید بنائے ہوئے ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں بلاول ذلت کے سوا کیا لائے؟ ۔ ان بیانات کا جواب حکمران اتحاد کے رہنما پارٹی سطح پر تو دے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے اعلیٰ ترین سطح پر ردعمل دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں شدید ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ پی ٹی آئی کی  بھارت میں ہونے والی شنگھائی  تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت  پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش انتہائی پریشان کن ہے۔

شہباز شریف نے جوابی الزام عائد کیا کہ اس میں کوئی تعجب  نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کوماضی میں بھی ملک کی اہم خارجہ پالیسی کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی عار نہیں رہا۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الریاستی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل کی چیز ہے

مصباح اسلم نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے 2006 میں سیاسیات میں ایم اے کیا۔ شعبہ تدریس سے وابستہ رہیں۔ سماجی اور سیاسی ایشوز میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ مذہب سے خاص لگاؤ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین