پاکستان
بلاول کے دورہ بھارت پر تنقید،وزیراعظم نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت پر نئی دہلی حکام کا رویہ اور بیانات اپنی جگہ ہیں لیکن پاکستان کے اندر بھی اس پر اختلاف رائے شدید ہے۔ تحریک انصاف اس دورے پر بلاول بھٹو زرداری اور حکومت کو ہدف تنقید بنائے ہوئے ہے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں بلاول ذلت کے سوا کیا لائے؟ ۔ ان بیانات کا جواب حکمران اتحاد کے رہنما پارٹی سطح پر تو دے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے اعلیٰ ترین سطح پر ردعمل دیا ہے۔
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan’s participation in the SCO’s meeting in India. It shouldn’t be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country’s vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں شدید ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ پی ٹی آئی کی بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش انتہائی پریشان کن ہے۔
شہباز شریف نے جوابی الزام عائد کیا کہ اس میں کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ عمران خان کوماضی میں بھی ملک کی اہم خارجہ پالیسی کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی عار نہیں رہا۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الریاستی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل کی چیز ہے
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں