Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

16 سال تنہا رہنے والی مادہ مگرمچھ کے ہاں بچے کی پیدائش، سائنسدان حیران

Published

on

کوسٹاریکا کے ایک چڑیا گھر میں مادہ مگرمچھ کسی بھی نر کی عدم موجودگی میں حاملہ ہوگئی، مگرمچھوں میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا دریافت شدہ کیس ہے۔

مادہ مگرمچھ نے خودتولیدی کے عمل میں جس بچے کے جنم دیا وہ 99.9 فیصد اسی کی شکل و صورت کا ہے، اس سے پہلے ’ کنوارپن میں جنم دینے‘ کے واقعات پندوں، مچھلیوں اور دیگر رینگنے والے جانوروں میں تو دیکھے گئے لیکن مگرمچھوں میں ایسا نہیں تھا۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ مگرمچھوں میں شاید ان کے اجداد سے آئی ہو، شاید ڈائناسار بھی خودتولیدی کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

امریکی نسل کی اس مادہ مگرمچھ کی عمر 18 سال ہے اور اس نے جنوری 2018 میں انڈہ دیا تھا، اس انڈے میں بچہ مکمل تھا لیکن بے جان تھا اور وہ اسے باہر نہیں نکال پائی۔

اس مادہ مگرمچھ کو چڑیا گھر نے اس وقت حاصل کیا تھا جب اس کی عمر صرف دو سال تھی اور اسے باقی تمام جانوروں سے الگ رکھا گیا تھا، اسی وجہ سے اس کے خودتولیدی عمل کا یقین ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے سائنسدانوں کی ٹیم نے اس انڈے میں بننے والے بچے کا جائزہ لیا اور بتایا کہ جینیاتی طور پر یہ بچہ مکمل طور پر ماں سے مشابہ تھا۔

اب سائنسدان یہ سوچ رہے ہیں کہ مگرمچھوں میں بھی خودتولیدی کا عمل پہلے سے شاید موجود ہو اور کنوار پن میں بچوں کو پیدا کرتے ہوں لیکن اس پر غور نہ کیا گیا ہو۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. Escape Room

    جولائی 5, 2024 at 7:02 شام

    Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that
    it is really informative. I am gonna watch out for brussels.
    I’ll be grateful if you continue this in future. Lots
    of people will be benefited from your writing.
    Cheers! Escape room lista

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین