ٹرینڈ
عالمی منڈی میں خام تیل 1.72 ڈالر مہنگا ہوگیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافہ کی وجہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا فیصلہ ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.72 ڈالر یا 2.3 فیصد بڑھ کر 77.85 بیرل ہوگئے، اس سے کچھ پہلے یہ سودے 78.73 بیرل تک بھی پہنچے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے بھی 1.72 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 73.46 بیرل ہوگئے، اس سے پہلے مستقبل کے سودوں کی قیمت 75.06 ڈالر فی بیرل کو بھی پہنچی۔
یوں عالمی مارکیٹ میں مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 2.3 فیصد کا اوسط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔