Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے 135 مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، 3 لاکھ سے 10 کروڑ تک انعام مقرر

Published

on

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہا ئی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی،سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں اس وقت 135دہشتگرد انتہائی مطلوب ہیں۔

سی ٹی ڈی کی فہرست میں دہشت گردوں کی سرکی قیمت 3لاکھ سے 10کروڑروپےتک رکھی گئی ہے، مطلوب دہشتگردوں میں جلال الدین،محمد آصف خان،آصف صدیقی اورمحمد فیاض شامل ہیں، انعام قاری،الطاف حسین،محمد رضوان ، شہکار دن بھٹی،واجد خان اورنیاز محمد کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقررہے۔

نقاب خان،کلیم خان،زارف سعید،یاسر الیاس،محمد کاشف کے سر کی قیمت بھی 3 لاکھ روپے مقررہے، دہشت گردحمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیرالرحمان، عمران ستارکےسرکی قیمت 5 لاکھ روپے مقررہے۔

دہشت گرد ماجد زبیر،محمدرمضان کامران،محمدسبحان،رحمت اللہ خان،فضل حلیم کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقررہے،محمد صادق ،محمد یوسف 2 کروڑ، محمد آصف صدیق 3کروڑ،حمز ہ علی،محمد عمران اور مولا نا خالد کے سر کی قیمت 5کروڑ مقرر ہے۔

مولانا خالد کےسرکی قیمت 5 کروڑ،سیف الرحمان کے سر کی قیمت 8 کروڑ،عزیزالرحمان کےسرکی قیمت 10کروڑ  مقرر ہے،سی ٹی ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مطلوب دہشتگردوں کی گرفتاری میں معاونت کریں، نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین