Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پبجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر پکڑا گیا

Published

on

سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135 آپریشنز کئے،انٹیلی جنس  بیسڈ آپریشن کے دوران  11 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم  میں کی گئیں،بہاولپور سے افغانستان  سے تربیت یافتہ  ٹی ٹی پی  کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں  سے خودکش  جیکٹ،  آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے،کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین