Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہونے پر عدالت نے عمران خان، شاہ محمود کے لیے سرکاری وکیل مہیا کر دیئے

Published

on

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیلئے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کر دیئے گئے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے گذشتہ روز سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا، حکمنامے کے مطابق کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینئر وکیل عدالت پیش نہیں ہوا، کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے دوبارہ شروع کی گئی تب بھی کوئی سینئر وکیل پیش نہ ہوا، حقائق اور حالات کے پیش نظر اور ملزمان کے وکلاء کو کئی مواقع فراہم کیے گئے، اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفینس کونسل مقرر کرے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے سٹیٹ  ڈیفینس کونسل مقرر کرنے کیلئے ای میل کے زریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی،  ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے بذریعہ خط جواب دیا گیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ خط میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے قابل وکلاء کے نام فراہم کیے،اب وہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے،ملک عبدالرحمن ایڈووکیٹ کو عمران خان کے لیے سٹیٹ  ڈیفینس کونسل مقرر کیا گیا ہے، حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کیلئے  سٹیٹ ڈیفنس کونسل  مقرر کیا گیا ہے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ دونوں سٹیٹ کونسل ملزمان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے گواہان پر جرح کریں گے،ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین