پاکستان
سی ٹی ڈی نے مساجد ار مدارس میں مقیم افراد کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کردیں
ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام مدارس اور مساجد کی انتظامیہ کو اسلام آباد پولیس نے مدارس میں رہائش پذیر افراد کی معلومات انسداد انتہا پسندی یونٹ کو مہیا کرنے کی ہدایات کی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے اسلام آباد کی تمام مساجد اور مدارس کی انتظامیہ کو خطوط جاری کر دیے ہیں۔
پولیس کے اعلامیے کے مطابق ’ایسے افراد جن کے پاس کوئی شناخت نہیں ان کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے۔‘
اعلامیے کے مطابق مساجد میں کسی اجنبی کو رہائش کی اجازت نہ دی جائے۔ شر پسند عناصر شب بسری کے بہانے دہشت گردی کے واقعات سر انجام دے سکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پردی جائے۔