پاکستان
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے خاتون سمگلر سے 23 آئی فون پکڑ لیے
پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے 92 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونزکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شارجہ سے بذریعہ ائر عریبیہ کی پرواز G9-542 سے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے ھمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ ان کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء تو موجود نہیں، تو خاتون مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا۔
جواب سے غیرمطمئن ھونے پر مسافر خاتون کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو ان کے سامان میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں اور گرافکس کارڈ کی نشاندھی ھوئی جس پر خاتون مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کرکے خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ان سے موبائل فونز کے خالی ڈبوں کے بارے میں استفسار کیا تو خاتون اس کا تسسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس پر خاتون مسافر کو سرچنگ روم لے جاکر لیڈی سرچر نے جسمانی تلاشی لی جس کے نتیجہ خاتون مسافر کے جسم کے ساتھ بندھے ھوئے 23 عدد /i Phone 15 pro max برآمد ھوئے جن کی کل مالیت 92 لاکھ روپے ھے اور ان پر 43 لاکھ روپے قابل ادائیگی ڈیوٹی ٹیکسز ھیں برآمد شدہ موبائل فونز کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون مسافر کو گرفتار کیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارھی ھے۔