ٹاپ سٹوریز
سائفر کی تحقیقات، آج ایف آئی اے جاؤں گا،گرفتاری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران حان نے کہا ہے کہ سائفر کبھی وزراتِ خارجہ سے باہر نکلا ہی نہیں اور ملکی سفارتی کوڈ ہمیشہ سے محفوظ ہیں۔
سوشل میڈیا پر خطاب میں ان تھا کہ وہ ( آج) ایف ائی اے کی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کے میں پیش ہونے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا وہ وہ گرفتاری کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم وہ نہیں جانتے کہ ایف ائی اے کو ان سے کیا پوچھنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’نہ مجھے کوئی سوال نامہ ملا کہ وہ پوچھنا کیا چاہتے ہیں، مجھے کاغذات لانے کو کہا گیا ہے۔ مجھے پتا ہی نہیں کہ کیا پوچھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے کیا لے کر جاؤں۔‘
عمران خان نے اپنے خطاب میں سائفر کے معاملے پر ممکنہ گرفتاری سے قبل اس معاملے کی وضاحت دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سائفر ایک خفیہ پیغام ہوتا ہے۔اسے واقعی خفیہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ ایک دفعہ وہ کوڈ دنیا کو پتا چل جائے تو سارے سفارتی پیغام لیک ہو جائیں گے۔ جس طرح وکی لیکس میں ہوا اور امریکی راز افشا ہوئے۔‘
انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں اہم بات جو سمجھنے کی ہے کہ آیا ’سائفر کا کوڈ عمران خان نے لیک کیا یا نہیں۔ ‘
انھوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ سائفر کبھی کسی کے پاس نہیں جاتا۔ یہ یاد رکھیں یہ وہ سائفر نہیں جاتا اس کا مفہوم وہ اپنے لفظوں میں لکھ کر ہم تک پہنچتا ہے۔ نہ وہ چوری ہوا ہے نہ وہ کوئی اور دیکھ سکتا ہے۔ وہ صرف وزراتِ خارجہ میں رہتا ہے۔ وہ کبھی باہر نہیں آتا تو گم ہونے کا سوال ہی نہیں۔ نہ ہی وزیر اعظم یا کسی اور افسر تک جاتا ہے۔ سائفر کا کوڈ کبھی پبلک نہیں ہوا۔ بشمول وزیر اعظم کے۔ ہمارے پاس صرف یہ پیغام آیا کہ اسد مجید اور ڈونلڈ لون میں کیا بات چیت ہوئی۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے پاس آیا تو ہم نے بہت احتیاط کی اور اسے پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ او آئی سی کی کانفرنس کی وجہ سے اسے روکنے کا فیصلہ کیا۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ’ایف آئی اے چاہتی کیا ہے۔ سائفر محفوظ ہے۔ جیسے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ وزراتِ خارجہ میں ہے۔ ‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی