Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ناچنے والے گھوڑے میدان میں دوڑتے نہیں، میرا پڑوسی کوئی بیان دیتا ہے تو انجوائے کرتا ہوں، فیصل کریم کنڈی

Published

on

خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست ٹھنڈے دماغ کا کام ہے، جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، میرا پڑوسی کوئی بیان دیتا ہے تو بہت انجوائے کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعلیم سے متعلق ہمیں باقی صوبوں کا مقابلہ کرنا چاہیے، وزیرِ اعلیٰ کو وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا ہے، صوبے کو آئین و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو خط لکھا کہ ہائیر ایجوکیشن کے لیے رقم دی جائے، سیاسی بھرتیوں کو چھوڑ کر وائس چانسلرز کی بھرتیاں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی چھوڑ کر صوبے کے لیے کام کرنا ہوگا، بلاول جب بھی کے پی ہاؤس آئیں گے ڈنکے کی چوٹ پر آئیں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ آج پاکستان کی ٹیم بھارت سے میچ جیت جائے، دعا تو ہم کریں گے لیکن ٹیم بھی کچھ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے نہیں ہوتا کہ ہم دعائیں کریں اور وہاں وہ کیچ ڈراپ کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین