Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئی پی ایل میں دھونی کی بیٹنگ کے دوران کان پھاڑ دینے والا شور، ڈی کاک کی اہلیہ نے تصویر شیئر کردی

Published

on

جب ایم ایس دھونی ایل ایس جی بمقابلہ سی ایس کے میچ کے دوران بلے بازی کے لیے آئے تو لکھنؤ کا ایکنا اسٹیڈیم تماشائیوں کے نعروں اور شور سے گونج رہا تھا، کوئنٹن ڈی کاک کی اہلیہ، ساشا نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے  اب اس آواز کی سطح کا انکشاف کیا ہے جو 19 اپریل، جمعہ کو دھونی کے آنے کے بعد اسٹیڈیم میں تھا۔ دھونی نے سی ایس کے کو 176 تک پہنچانے کے لئے اس دن ایک عمدہ اننگز کھیلی۔

ساشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ آواز کی سطح 95 ڈیسیبل کو چھو چکی ہے جیسا کہ اس کی سمارٹ گھڑی پر دکھایا گیا۔ تاہم، اس کے بعد آنے والا پیغام تھا جس نے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔ سمارٹ واچ نے انکشاف کیا کہ صرف 10 منٹ تک اس سطح کا شور سماعت کے لیے عارضی طور پر نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

"آواز کی سطح 95 ڈیسیبل تک پہنچ چکی ہے۔ اس سطح پر صرف 10 منٹ کا شور سماعت کے لیے عارضی نقصان کا باعث بن سکتا ہے” ساشا ڈی کاک کی اسمارٹ واچ پر لکھا ہوا نوٹ۔

دھونی نے ایکنا اسٹیڈیم میں ایک اور طوفانی اننگز ساتھ ہجوم کو خوب محظوظ کیا۔ دھونی 17.5 اوور میں 6 وکٹ پر 141 رن پر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ دھونی نے صرف 9 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور تماشائیوں کے ہجوم کو جوش سے بھردیا اور CSK کو  اننگز میں 176 تک پہنچایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین