Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچستان کے ساحل پر مردہ بلیو وہیل پائی گئی، نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار

Published

on

بلوچستان کے گہرے سمندر میں 42 فٹ لمبی ٹنوں وزنی دیو ہیکل بلیو وہیل مردہ پائی گئی، جس کا شمار نایاب نسل کی آبی مخلوق میں ہوتا ہے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبیلو ایف پاکستان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی مقام باندری، جیوانی کے قریب آج صبح تقریباً 42 فٹ لمبی مردہ نیلی وہیل تیرتی ہوئی پائی گئی،جس کا وزن ایک اندازے کے مطابق ٹنوں میں ہوسکتا ہے،مردہ نیلی وہیل کے سطح سمندر پر تیرنے کی ویڈیوماہی گیروں نے موبائل کے ذریعے عکسبند کی۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیوایف پاکستان معظم علی خان کےمطابق نیلی وہیل کا شمار قوی الجثہ نایاب آبی مخلوق میں ہوتا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے،تاہم یہ نسل معدومیت سے دوچار ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے عملے نے سمندر میں وہیل کی پیمائش کی،مردہ نیلی وہیل کے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے نمونے جمع کیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین