Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

’ وہ میرے لیے مرچکی‘ محبت کی شادی کے لیے پاکستان آنے والی بھارت کی انجو کے والد کا بیان

Published

on

’ وہ میرے لیے مرچکی ہے، میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں‘ یہ الفاظ ہیں بھارت سے اپنی محبت پانے کے لیے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا پہنچنے والی انجو کے والد کے جو انہوں نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہے۔

انجو نے مبینہ طور پر دیربالا کے نصراللہ سے نکاح کے لیے مذہب بھی تبدیل کر لیا ہے اور نیا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔

’ وہ ہمارے لیے مرچکی ہے، میرے پاس اس کے بارے میں کوئی بات نہیں، وہ جو چاہے کرے، ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں رہا، میری تو ایک سال سے بات نہیں ہوئی‘ انجو کے والد نے کہا۔

انجو کے والد نے کہا ’ میرا اس عورت سے کیا رشتہ ہو سکتا ہے جس نے اپنا شوہر اور بچے بھی چھوڑ دیئے‘۔

انجو کے والد سے پوچھا گیا کہ اگر ویزا ختم ہونے کے بعد انجو واپس آ جائے تو کیا کریں گے؟ تو انجو کے والد نے کہا کہ میرے لیے یہ اہمیت نہیں  رکھتا اگر وہ مر بھی جائے۔

انجو کے والد، جو مدھیہ پردیش کے ٹیکن پور کے رہائشی ہیں، نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انجو “ذہنی طور پر پریشان اور سنکی” تھی لیکن کسی بھی اس کا افیئر نہیں تھا۔

انجو کا نکاح

ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے تصدیق کی ہے کہ بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن کے مطابق بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا،ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انجو کا عدالت میں بیانِ حلفی

بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں جمع  کردہ بیان حلفی میں کہا کہ میرا سابق نام انجو تھا اور عیسائی مذہب سے تعلق تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے، کسی کی جانب سے زبردستی نہیں، میں نصراللہ کو پسند کرتی ہوں، انجو نے بیانِ حلفی میں مزید کہا ہے کہ میں نصراللہ کے لیے ہی بھارت سے پاکستان آئی ہوں، 10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ہے، نصراللہ میرا شرعی اور قانونی شوہر ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین