پاکستان
حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنسز پر نیب کو 19 مارچ تک ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز پر نیب کو ریکارڈ جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔ عدالت نے ملزمان حسن نواز، حسین نواز کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔
فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں حسن نواز، حسین نواز کی بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ ملزموں کی جانب سے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے۔
ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرز سہیل عارف احتساب عدالت پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز جواب جمع کروانے پر احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔
حسن نواز، حسین نواز کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور تین کا چارج ہے،احتساب عدالت نمبر دو کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائےگا۔
احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا وقت دےدیا۔احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی