Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف ریفرنسز پر نیب کو 19 مارچ تک ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت

Published

on

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز پر نیب کو ریکارڈ جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔ عدالت نے  ملزمان حسن نواز، حسین نواز کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی۔

فلیگ شپ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں حسن نواز، حسین نواز کی بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ ملزموں کی جانب سے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹرز سہیل عارف احتساب عدالت پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز جواب جمع کروانے پر احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دی جائے،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔

حسن نواز، حسین نواز کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور تین کا چارج ہے،احتساب عدالت نمبر دو کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائےگا۔

احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا وقت دےدیا۔احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین