صحت
ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات، بھارتی کمپنی کھانسی کے شربت میں کیڑے مار کیمیکل ڈالتی رہی، تحقیقات میں انکشاف
بھارتی فارما کمپنی جس کے کھانسی کے سیرپ سے ازبکستان میں پچھلے سال 19 موت ہوئی تھی، اس کھانسی کے شربت سے متعلق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنی نے سیرپ میں دواؤں میں استعمال ہونے والے جزو، پروپیلین گلائکول کی بجائے انڈسٹری میں استعمال ہونا والا کیمیکل استعمال کیا تھا۔
اس کمپنی میریون بائیوٹیک نے پروپیلین گلائکول بھارت کی مایا کیٹیک سے خریدا تھا جو صرف صنعتوں کے لیے کیمیکلز فراہم کرتی ہے۔ اس کمپنی میں کام کرنے والے ایک شخص نے نام نہ بتانے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ میریون اس کیمیکل کو کھانسی کے سیرپ میں استعمال کرنے والی ہے۔ہمیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ کیمیکل کس مقصد کے لیے استعمال ہوگا۔
صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا پروپیلین گلائکول دراصل جراثیم کش ہوتا ہے اور جراثیم کش اجزا کو تقویت دینے کے لیے ہوتا ہے، عام طور پر اسے لیکوئڈ ڈٹرجنٹ یعنی صفائی ستھرائی کے لیے پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے۔
اس معاملے کی چھان بین سے منسلک ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ میریون بائیوٹیک نے فارما کوپیا گریڈ کے کیمیکل کی بجائے انڈٖسٹریل گریڈ کا کیمیکل استعمال کیا۔ کمپنی نے اس سیرپ کی تیاری اور ازبکستان کو ایکسپورٹ سے پہلے اس کے ٹیسٹ بھی نہیں کئے۔
قوانین کے مطابق مینوفیکچررز اجزاء کی سیفٹی یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ کیمیکل سپلائر کمپنی مایا پر کوئی بھی فرد جرم عائد نہیں کی جا رہی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال