Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد فیصلہ کیا اب ریلیکس نہیں کریں گے، عماد وسیم

Published

on

قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے سیریز میں ٹیم کمپوزیشن بنانے کیلئے ہوتی ہے، اگر یہ سیریز اچھی کھیلی تو اسے اعتماد میں اضافہ ہوگا جو ہم آگے لے کر جائیں گے، انجری کے بارے میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے، انجری ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھی ہوسکتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ لیڈز میں کھیل کر مزہ آتا ہے، ایسے لگتا ہے یہاں ہوم کراؤڈ ہے، لیڈز میں کھیلنے کا فائدہ ورلڈکپ میں ہوگا یہاں بال اسپن ہوتی ہے، کوچ گیری کرسٹن کا آج ہمارے ساتھ پہلا دن ہے اور ان کے ساتھ ٹیم کی میٹنگ ہوئی ہے، آئرلینڈ سیریز میں اچھا کم بیک کیا تھا، بیٹنگ اور بولنگ میں ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جسے اس سیریز میں بھی اپنائیں گے، موسم کو کنٹرول کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اگر اوورز کم ہوئے تو اسی لحاظ سے کھیلیں گے۔

عماد وسیم نے کہا کہ مخالف ٹیم فل سٹرنتھ ٹیم ہے یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیوزی لینڈ سیریز اور آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ اچھا نہیں کھیلے، اچھا ہوا کہ پہلے ہی شکست کا سامنا ہوگیا ناکہ ورلڈکپ میں ہوا، پہلے ریلیکس ہوجاتے تھے، لیکن اب ایک فیصد بھی ریلیکس نہیں ہو سکتے، آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد ہم لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اب ریلیکس نہیں کریں گے، امید کرتے ہیں کہ ہمارا پلان کامیاب ہو اور سارے میچز اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گےْ

عماد وسیم نے کہا کہ  ہمیں اپنی چیز کو ٹھیک کرنا چاہیے دوسروں کی چیزوں کو نہیں دیکھنا چاہیے، ہم لوگ اپنی چیزوں کو تیزی سے بہتر کررہے ہیں، ہمارے چیئرمین، کوچز اور کپتان نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات کی ہے، اس ورلڈکپ میں یہ تبدیلیاں اپ کو نظر آئیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین