Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر فیصلہ رات 12 بجے سے پہلے جاری کر دیا جائے گا، الیکشن کمیشن

Published

on

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی الیکشنز کے معاملے پر فیصلے کا اعلان آج رات 12 بجے سے پہلے کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کا وفد لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبات لے کر الیکشن کمیشن دفتر پہنچا تھا، جہاں الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہانی کروائی۔

الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے ان کے تحفظات نوٹ کیے اوریقین دلایا کہ جن ریٹرننگ افسروں اور پولیس افسروں نے پی ٹی آئی کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، انہیں جلد تبدیل کردیا جائے گا۔

پی ٹی آئی وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین