Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ پر فیصلہ، پارلیمنٹ کی توہین ہوئی، نواز شریف کے کیسز پر اثر نہیں پڑے گا،مسلم لیگ ن

Published

on

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 سپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیرقانون، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے پارلیمان کی خود مختاری پر حرف آتا ہے، پارلیمان کی غیر موجودگی کا ایسے فیصلوں میں فائدہ ہوتا ہے، آئین میں طریقہ کار واضح ہے کہ اداروں نے کیسے چلنا ہے، بنچ میں ضروری نہیں تمام جج صاحبان  موجود ہوں، تاثر جاتا ہے پارلیمان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس مداخلت سے ادارے مضبوط نہیں کمزور ہوں گے، پارلیمان کے اختیار میں باربار مداخلت اچھی روایت نہیں، یہ قانون بارکونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کا پرانا مطالبہ تھا، فیصلہ ایسے وقت میں دیا گیا جب قومی اسمبلی موجود نہیں، سمجھ سے بالاترہے جس ڈاکٹرسےشفا نہیں مل رہی کہا جارہا ہے دوسرا آپریشن بھی اسی سے کرایا جائے، نوازشریف کے کیسز سے اس فیصلےکا کوئی تعلق نہیں، نااہلی کی سزا 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سیاست میں حصہ لینا بنیادی حق ہے، قانون سازی کے بعد سب اب 5 سال  بعد سیاست کیلئے اہل ہوچکے ہیں، نوازشریف کے کیس میں اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے فیصلے کو خلاف آئین و قانون قرار دیا اور کہا کہ ان ججز کو ہم خیال ججز کہا جاتا ہے، ہم خیال ججز کو اکٹھا کرکے ایک بنچ بنایا گیا، جب بھی کوئی قانون بنے،اسے آئین سے ہم آہنگ ہونا چاہئے، اس فیصلے کے آنے کے بعد ریویو میں جانے کی ضرورت نہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کا قانون بنا ہوا ہے،سوموٹو کی بات نہیں، پارلیمنٹ ہر وقت رہتی ہے،وہ کبھی ختم نہیں ہوتی، ایسی بات کہنا کہ پارلیمنٹ نہیں ہے یہ بات غلط ہے، نوازشریف کے آنے کے حوالےسے کوئی معاملہ پیچیدہ نہیں ہوگا، چیف جسٹس نے اپنے برادر ججز کی بات  بھی نہیں مانی، جن ججز نے موجودہ فیصلہ دیا ہے انہوں نےقانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے سےپارلیمنٹ کی توہین کی،  سپریم کورٹ کا اختیار آئین کی تشریح کرنا ہے، وہ اختیارآئین ری  رائٹ کرنے کی حد تک لے جایا گیا، سپریم کورٹ نے آئین میں دیئے گئے اختیارات سے تجاوز کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین