Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Published

on

احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔حسن نواز ، حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ 2 بجے سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے درخواستوں پر سماعت کی،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن، رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر ،پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

حسین نواز اور حسن نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ  شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔

قاضی مصباح الحسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ ریفرنس میں ہائیکورٹ سے تمام دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں،12 مارچ کو حسن اور حسین نواز پاکستان آکر عدالت پیش ہو جائیں گے۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ دو وارنٹ گرفتاری پی پہلے سے معطل کر دیے گئے ہیں،ملزمان خود آکر عدالت سرنڈر کر سکتے ہیں ، خود عدالت پیش ہوں،ملزمان کو عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین