Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں رات گئے 6 مبینہ پولیس مقابلے، 7 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published

on

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا مڈ نائٹ ایکشن ، 6 مبینہ پولیس مقابلوں میں سات زخمیوں سمیت آٹھ ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

سپر ہائی وے،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی سیکٹر 7 اے، پارسی کالونی،شرف آباد اور فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔

پہلا مبینہ مقابلہ سچل پولیس کا مین سپر ہائی وے خیبر شنواری ہوٹل کے قریب ہوا،جس میں ایک اسٹریٹ کریمنل دلاور زخمی حالت میں گرفتاراوراسکا ساتھی فرار ہوگیا۔

دوسرا مبینہ مقابلہ نارتھ ناظم آباد میں ہوا جس میں زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ تیسرا مبینہ مقابلہ نارتھ کراچی سیکٹر 7 اے میں ہوا جس میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، پانچ موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

پارسی کالونی کے قریب سولجر بازار پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ شرف آباد اور فیڈرل بی ایریا بلاک 18 گجر نالے کے قریب مبینہ مقابلوں میں ایک ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ سمیت موبائل فونز برآمد ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین