Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published

on

نگران وفاقی کابینہ میں وزراء اور مشیروں کی جانبداری سے متعلق کیس کی سماعت پر الیکشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر  کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سید عزیزالدین کا کا خیل نے موقف اپنایا کہ گزشتہ حکومت میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ اہم پوسٹوں پر فائز تھے،احد چیمہ کو معاون خصوصی  سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،وزیر اعظم بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ایسے شواہد ہیں کہ ان کی سیاسی وابستگی ثابت ہو سکے۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مشیر کو تعینات کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر کسی سیاسی جماعت کی سائیڈ لے رہا ہے تب الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سول سرونٹس کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہوتی،مشیر پروفیشنل کے طور پر وزیراعظم کی معاونت کرتا ہے، نگران وزیر اعظم پر نگران وزرا تعینات کرنے کی کوئی قد غن نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین