ٹاپ سٹوریز
فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نگران وفاقی کابینہ میں وزراء اور مشیروں کی جانبداری سے متعلق کیس کی سماعت پر الیکشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سید عزیزالدین کا کا خیل نے موقف اپنایا کہ گزشتہ حکومت میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ اہم پوسٹوں پر فائز تھے،احد چیمہ کو معاون خصوصی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا،وزیر اعظم بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ایسے شواہد ہیں کہ ان کی سیاسی وابستگی ثابت ہو سکے۔
ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ مشیر کو تعینات کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی وفاقی وزیر کسی سیاسی جماعت کی سائیڈ لے رہا ہے تب الیکشن کمیشن کارروائی کر سکتا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سول سرونٹس کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں ہوتی،مشیر پروفیشنل کے طور پر وزیراعظم کی معاونت کرتا ہے، نگران وزیر اعظم پر نگران وزرا تعینات کرنے کی کوئی قد غن نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا