Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ

Published

on

Decision to convene a joint session of Parliament on August 28 for important legislation

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28اگست کو بلایا جائے گا۔مشترکہ اجلاس کےلیے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ ابھی مشترکہ اجلاس کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون  سازی متوقع ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے وفد کو دیے گئے عشائیہ کے دوران اعتماد میں لیا تھا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ امتیاز وڑائچ کو پیر کے روز اسمبلی میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سپرد کیا جائے، امتیاز وڑائچ کی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی سمجھتے ہیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین