تازہ ترین
کراچی میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنے کا فیصلہ، اسلحے کی نمائش پر پابندی
کراچی سمیت سندھ کےامن وامان سےمتعلق اپیکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں کراچی سےغیر قانونی افراد کو فوری نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹریٹ کرائم روکنےکیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ نے شرکت کی۔
وزیر اعلی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے اور منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیرشرجیل میمن نے اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہوگئے۔ کراچی اور کچے سمیت پورے سندھ میں امن قائم کرکے دکھائیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں ہوگی۔ کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی