تازہ ترین

کراچی میں غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنے کا فیصلہ، اسلحے کی نمائش پر پابندی

Published

on

کراچی سمیت سندھ کےامن وامان سےمتعلق اپیکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں کراچی سےغیر قانونی افراد کو فوری نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹریٹ کرائم  روکنےکیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کورکمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ  نے شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے اور منشیات کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی تیار کی ہے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیرشرجیل میمن نے اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہوگئے۔ کراچی  اور کچے سمیت پورے سندھ میں امن قائم کرکے دکھائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور  کارروائیاں ہوگی۔ کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version