Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حج درخواستوں کی وصولی کی مدت دس دن بڑھانے کا فیصلہ

Published

on

Saudi Arabia bans Hajj travel for the sick

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں کم تعداد میں موصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی مدت دس روز بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد  نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم دونوں کی مدت بڑھائی جارہی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے پہلے اعلان کردہ مدت کا کل 12دسمبر کو اخری روز ہے۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سرکاری ریگولر اور اسپانسر شپ اسکیم دونوں کی مدت بڑھائی جارہی ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ عازمین فریضہ حج ادا کریں۔ حج سستا اور دیگر اقدامات کے باوجود کم درخواستیں موصول ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین