ٹاپ سٹوریز
شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مارچ میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے، گورنر سٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس سال افراط زر 23 سے 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔جی ڈی پی گروتھ کی شرح 2.3 فیصد تک رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،کائیبور کے ریٹ کافی نیچے آگئے ہیں ، مارچ سے مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینکس کے ڈیپازٹس میں اصافہ ہورہا ہے، کرنسی سرکولیشن 9 ٹریلین سے کم ہوکر 8.6 ٹریلین ہوگئی ہے، چار سو ارب کی کمی سخت مانیٹری پالیسی کے باعث ہوئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کے دوران معاشی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے،آئی ایم ایف سے 1.90 ارب ڈالرز آئے ہیں ، بیرونی قرضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، اگلے چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 5 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور