ٹاپ سٹوریز
ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار شکیل آفریدی کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ، فاٹا ٹربیونل بحال
طویل عرصہ سے سماعت کے منتظر ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کو ری اوپن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے 11مخصوص کیسز کےلئے دوبارہ ایف سی آر دورکا فاٹا ٹریبونل قائم کردیا۔
ذاکر حسین آفریدی ٹریبونل کے چیئرمین ہونگے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی سمیت مخصوص گیارہ کیسز پر فیصلے کے بعد اپیل کا حق پشاور ہائیکورٹ یا سپریم کو دیا جائےگا۔ 2018ءمیں فاٹا ٹریبونل کو انضمام کے بعد ختم کردیا تھا۔
ڈاکٹر شکیل آفریدی کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ہے۔ وہ امریکا کے لیے اس وقت اہم اثاثہ ثابت ہوئے، جب انہوں نے بن لادن کی رہائش گاہ کی شناخت کر لی۔ امریکیوں کو بس تھوڑا بہت ثبوت چاہیے تھا کہ اس گھر میں دنیا کا مطلوب ترین دہشت گرد رہائش پذیر تھا۔
شکیل آفریدی نے پولیو کے خلاف ایک مہم کا حصہ بن کر اسامہ بن لادن کا ڈی این اے امریکیوں کو پہنچایا اور یہی بات فوجی آپریشن کی وجہ بنی۔ امریکی فوجی آپریشن کے چند ہی ہفتوں بعد پاکستانی حکام نے شکیل آفریدی کو گرفتار کر لیا تھا۔
ان کو امریکی فوجی آپریشن کے ساتھ کسی تعلق کا قصور وار نہیں ٹھہرایا گیا تھا لیکن ایک قبائلی عدالت نے نو آبادیاتی دور کے ایک قانون کے تحت ان کو ایک شدت پسند گروہ کو پیسہ فراہم کرنے کے جرم میں 33 سال کی قید سنا دی تھی۔
امریکا میں کئی حکومتیں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے مطالبے کر چکی ہیں اور کئی مرتبہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت بھی ہوئی لیکن کبھی بھی شکیل آفریدی کی رہائی کے حوالے سے کوئی ڈیل نہ ہو سکی۔
شکیل آفریدی کے کام کی وجہ سے پاکستان کو اب بھی شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں پولیو کے خلاف حفاظتی مہم آج بھی متنازع ہے۔ بہت سے پاکستانی اپنے بچوں کو پولیو کے حفاطتی قطرے نہیں پلوانا چاہتے اور ملک میں کئی پولیو ورکرز دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
پچھلے ماہ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو نکالنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی