تازہ ترین
پنجاب کے مزید 3 شہروں میں میٹرو بس چلانے کا فیصلہ، لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین کا پلان طلب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورقائد ن لیگ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کرلیاگیا۔اجلاس میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور پانچ شہروں میں بس سروس منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا۔
نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبا کے لئے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی جائے،طلبہ کے لئے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے،طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام کے لئے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کیا جائے۔
20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس پراجیکٹ اور پانچ شہروں میں 657 بس سروس پراجیکٹ پر بریفنگ
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی،بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی ۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی،ہےپٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ شہروں میں میل اور فی میل سٹوڈنٹس کیلئے 50٫50 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ دیہات میں 70 فیصد طلباء اور 30 فیصد کوٹہ طالبات کیلئے مختص ہے۔
نواز شریف نے ہدایت کی کہ عید سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا جائے۔
اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ لاہور کیلئے 300، راولپنڈی 78, ملتان 100 فیصل آباد 110 بہاولپور 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی۔ 27 مکمل الیکٹرک بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسوں کا کرایہ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، بینک آف پنجاب سے نوفل داؤد اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
bestiptvireland
مارچ 18, 2024 at 11:17 صبح
Hello i think that i saw you visited my weblog so i came to Return the favore Im trying to find things to improve my web siteI suppose its ok to use some of your ideas