Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کاشتکاروں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ، ٹریکٹر پر سبسڈی ملے گی

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کیلئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں کاشتکاروں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کی منظوری دی گئی۔ ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری،آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریکٹر پر محض 6 لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چھوٹے ٹریکٹرپر 70 فیصد،بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹراسکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔ غیرملکی کمپنیز پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگر آلات تیار کریں گی۔
غیرملکی کمپنیز کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینو فیکچرنگ پرمراعات دینے کی تجویزپرغور کیا گیا،اجلاس میں پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 400 ارب روپے کا کسان پیکج دیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین