پاکستان
پنجاب میں موٹرسائیکل رکشے بند کرنے کا فیصلہ، کارروائی شروع
پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل رکشہ بند کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی، محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیر منظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا، چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔
ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔