تازہ ترین
مہنگائی میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، مارکیٹ کا اعتماد بڑھا، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطا بق آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کے دوسرے جائزہ کی منظوری دے دی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی، ملکی اقتصادی ترقی کی بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اکنامک گروتھ پہلی سہہ ماہی میں 2.5 فیصد ، دوسری سہہ ماہی میں 1 فیصد رہی،مارکیٹ کا اعتماد بڑھا، سٹاک ایکچینج نے نمایاں کارکردگی دکھائی، رواں سال زراعت نے اکنامک گروتھ میں بنیادی محرک کا کردار نبھایا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں زرعی سیکٹر کی گروتھ 8.6 فیصد رہی،رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں زراعت کی گروتھ 5 فیصد رہی،مہنگائی کی شرح 21 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، رواں سال کی تیسری سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی دیکھی گئی،مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کی 35.4 فیصد کی نسبت 20.7 فیصد پر آگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی تا فروری پرائمری بیلنس سرپلس 1834 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ سال پرائمری بیلنس 780.5 ارب روپے تھا،مالی خسارہ گزشتہ سال کے 2.8 فیصد کے مقابلے میں 3 فیصد رہا،کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے 4.1 ارب ڈالر کے مقابلے 0.5 ارب ڈالر رہا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر میں سالانہ 16.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارچ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 89.4 فیصد اضافہ ہوا،مارچ میں 258 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری آئی،فروری میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 136.3 ملین ڈالر تھا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہر ماہ پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے،مجموعی طور پر میکرو اکنامک حالات میں بحالی کے آثار نمایاں ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی