Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یوم دفاع، مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی، پاک فضائیہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے

Published

on

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈ کے تبدیلی کی تقریب،پاک فضائیہ اصغرخان اکیڈمی کے چاق وچوبند دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے جناح مزار پر منعقد ہونے والی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف تھے۔

مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا،اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا،بعدازاں ائیروائس مارشل غنصفر لطیف نے مزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پراپنے خطاب میں ائیروائس مارشل غضنفر لطیف کا کہناتھا کہ یوم دفاع کے دن کے موقع پر آج یہاں جمع ہوئے ہیں،ہمارے جوان ملک کی خاطر جان کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے، اج کا یہ دن غازیوں اور شہیدوں کے نام ہے،افواج پاکستان نے بحری،بری اور فضائی نگرانی ہمت اور جرات سے کی،ہم دشمن کے سامنے سیساپلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں،حصول آزادی سے لے اب تک ہماری فوج ملک کی بقاء خاطر ہرگھڑی موجود ہے،علاقہ اقبال نے اس ملک کا خواب دیکھا اور قائد  اعظم نے خواب کو تکمیل  تک پہنچایا،پاکستان قائم رہنے کے لیے بنایا ہے کوئی بھی اسے نہیں مٹا سکتا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین