پاکستان
الیکشن میں تاخیر، پیپلز پارٹی کا عدالت سے رجوع پر غور،زرداری اگلے ہفتے پنجاب میں ڈیرہ جمائیں گے
عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پرپیپلزپارٹی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری، بلاول بھٹو سی ای سی اجلاس کی صدارت کریں گے، سی ای سی عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر غور کرے گی، سی ای سی الیکشن مقررہ وقت میں تاخیر کے خلاف ممکنہ آپشنز پر غور کرے گی۔
سی ای سی بروقت انتخابات کیلئے عدلیہ سے رجوع کی تجویز پر غور کرے گی، پارٹی سی ای سی میں اتفاق رائے ہونے پر عدلیہ سے رجوع کرے گی، پیپلزپارٹی انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے کی خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے ۔۔سینٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیرفعال اور خالی عہدوں پر مشاورت کی جائیگی۔۔پیپلز پارٹی کی تنظیموں کو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی تنظیموں کو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنجاب میں مضبوط امیدوار میں تلاش کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے،آصف علی زرداری پنجاب میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔سابق صدر پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔