پاکستان
صوبوں کو بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع، 96 فیصد عملے کی تربیت مکمل
عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چاروں صوبوں کو ترسیل شروع کردی گئی۔بیلٹ پیپر کی ترسیل سڑک اور فضائی راستے سےکی جا رہی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز تین سرکاری پریس میں چھاپے جارہے ہیں۔انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے ووٹوں کی چھپائی شروع ہوئی جو 2فروری تک جاری رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ اج سے عوام الناس 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے نو لاکھ 70 ہزار پولنگ عملے کی تربیت مکمل کر لی، 96 فیصد پولنگ عملے کی تربیت مکمل کرلی گئی۔چھ ہزار پولنگ عملے کی تربیت آئندہ چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پرفائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات پرکمیشن نے نوٹس لیا ہے اور کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی