ٹاپ سٹوریز
فوجی اڈوں کا مطالبہ، امریکا نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے
امریکا نے برطانوی جریدے میں شائع بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مضمون میں لگائے گئے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ ’اپنے تازہ ترین مضمون میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر الزامات کی دہرائے ہیں۔ مضمون میں نیا الزام یہ ہے کہ امریکا پاکستان میں فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا تھا، جسے پاکستان نے مسترد کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی حکومت ناراض تھی۔ کیا آپ اس کا جواب دینا چاہتے ہیں؟‘
جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ’میں صرف اتنا کہوں گا، جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں، سابق وزیر اعظم کے الزامات بے بنیاد ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں اسے یہیں پر چھوڑ دوں‘۔
میتھیو ملر سے سوال کیا گیا کہ ’حالیہ دورے کے دوران، کیا سیکرٹری بلنکن نے پاکستانی فوج کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ کے ساتھ سیاست میں فوجی مداخلت کے حوالے سے بات چیت کی؟‘
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں نجی سفارتی بات چیت میں نہیں پڑوں گا، لیکن ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ پاکستانی عوام کو ہی اپنی حکومت کا انتخاب کرنا ہے‘۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی