Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

3 بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے خلاف کراچی ایئرپورٹ لاؤنج میں مظاہرہ

Published

on

سول ایوی ایشن ملازمین کی تنظیم اکائی یونین نے ملکی ہوائی اڈوں کو ری سورس کرنے کے خلاف کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ترجمان کے مطابق مرکزی صدر اکاٸی یونین اشرف وحید مرکزی،سیکرٹری جنرل اکاٸی یونین سمیع اللہ کی قیادت میں کراچی اٸیرپورٹ پرجنرل اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری جنرل اکائی یونین سمیع اللہ نے ملازمین کو ملک کے 3 بڑے اٸیر پورٹس کی آوٹ سورسسنگ،سپریٹینٹڈ پروموشنز،فیملی اسیسٹینس پیکج/آغاز حقوق بلوچستان ایمپلائیز،
پے اینڈ پینشن وغیرہ پر ایمپلائیز سے خطاب کیا۔

سمیع اللہ نے بتایا کہ ہمارے ادارے سول ایوی ایشن کو اس مالی سال میں 150 ارب سے زیادہ امدن ہوئی ہے اور یہ تین بڑے ائیرپورٹس ہمارے ملک کے قیمتی اثاثے ہیں اگر انکو آؤٹ سورس کے ذریعے کسی کمپنی کے حوالے کریں گے تو بہت بڑا سیکورٹی رسک بھی ہوگا اور ملک و ادارے کو بھی نقصان ہوگا۔

جلسہ آخر میں احتجاج کی شکل اختیار کر گیا جس میں ایمپلائیز کے نعروں کی گونج بھی شامل تھی ۔ ایمپلائیز نے تہیہ کیا کہ ہم کسی صورت اپنے منافع بخش ادارے سول ایوی ایشن کو آوٹ سورس ہونے نہیں دیں گے اسکو بچانے کے لیۓ تمام ایمپلائیز نے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اور اکائ یونین کا پھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین