تازہ ترین
ڈیپارٹمنٹ ہاکی دوبارہ شروع کی جائے، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ہاکی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اوراذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قومی کھیل کے میدانوں سے اچھی خبر باعث فخر ہے،ہاکی ٹیم اور منتظمین کو نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،ہاکی کے کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ سے نئی جان ڈال دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا،ہاکی کی بہتری کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا جائےگا،پاکستان ہم سب کا ملک ہے،سب کو ہاکی کے کھیل میں کامیابی پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہاکی ٹیم کو مالی معاونت سمیت ہر طرح کی فراہم کی جائےگی،قومی ہاکی ٹیم کو بھرپور طریقےسے سپورٹ کریں گے،پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری وزیرکھیل کو دی ہے،ہاکی ٹورنامنٹ سے امید پیدا ہوئی قومی ہاکی اپنا مقام واپس حاصل کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں اسپورٹس مین کےدور میں اکیڈمیز بند کی گئیں،اس شخص کےدور میں تو کھیلوں کو فروغ ملنا چاہئے تھا۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد یوسف بٹ نے کہا کہ حکومت کی سپورٹ رہی تو ایک دن فائنل بھی جیت کر آئیں گے،امید ہے حکومتی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم نے کہا کہ امید ہے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرے گا،حکومت سے اپیل ہے قومی کھیل کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد یوسف بٹ نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم 3 سال میں کسی ایونٹ میں نہیں ہاری،بانی پی ٹی آئی کےدور میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس بند ہونےسے کھیلوں کو نقصان پہنچا،وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے بند ڈیپارٹمنٹس کو دوبارہ کھولا جائے۔