Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں کا بس پر حملہ،ل مسافروں کو اغوا کرنے کی کوشش

Published

on

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب مسافر بس پر دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا۔

پولیس کے مطابق بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر گاڑی کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور بس کو آگ لگا دی۔ آگ سے بس مکمل طور پر جل گئی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی، دہشتگردوں نے طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کے ساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کارروائی شروع کی جاچکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین