Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، اسد قیصر

Published

on

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرنے نہیں دی جارہی، اس وقت بہت بڑی ڈویلپمینٹس ہورپی ہیں، عمران خان ایک پاپولر لیڈر ہے، اس وقت جو کچھ ہورہا ہے ہم نے عمران خان سےمشاورت کرنی ہے، پاکستانی عوام نے اس کو بہت بڑا منڈیٹ دیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

اسد قیصر نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے ہم جیل عملہ کے اس روئیے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائی جا رہی ہے، اس حکومت کی کیا ساکھ ہوگی، آپ عوام کی رائے کی توہین کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں رول آف لاء ہو،آئین کی بالادستی ہو۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے مختلف الائنس ہونے جارہے ہیں، بلوچستان اور سندھ میں جاؤں گا، تحریک لبیک سے ملاقات کروں گا۔

انھوں نے کہا یہ بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوسکتے، اس وقت اگر شہری کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ کھڑا نہیں ہوگا تو بہت برا ہوگا، یہ ٹائم ہے ایکشن لیں، کمشنر نے جو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات ہوں، ہم چاہتے ہیں ملک میں امن ہو،، ہم توقع کرتے ہیں، بیرونی دنیا نہیں بلکہ عدالت اس پر ایکشن لے، ہم چاہتے ہیں جو آئین شکنی ہورہی ہے اس کا پوری طرح سے نوٹس لے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین