Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، گوادر ڈوب گیا، ایئرپرٹ بند، کوسٹل ہائی وے بھی زیرآب

Published

on

بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جیوانی شہر میں ہر طرف بربادی کے مناظر ہیں، گوادر میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

سربندر اور شکانی میں بارش سے کوسٹل  ہائی وے زیر آب آگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے،گوادر میں رہائشی آبادی  اور دکانیں  بارش کے پانی میں ڈوب گئیں، سربندر اور دیگر مقامات  پر کئی مکانات  اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔

تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے سربندر میں کشتیاں سمندر برد ہوگئیں، گزشتہ  رات سے بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل  فون سروس  بند ہے۔

پی ڈی ایم  اے بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کردیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر استعمال  مشینری ڈی سی کے حوالے کردی گئیں، سربندن کو گوادر سے ملانے والی سڑک سیلابی ریلے کے باعث بند ہے، گوادر کے عوام کو ضروری اشیا سمیت دیگر امور پر کام جاری ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال  پر گوادر  ایئرپورٹ  پر فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا، گوادر ایئرپورٹ کے ایپرن اور دیگر حصے میں 6 انچ  تک پانی جمع ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو  آگا ہ کردیا-

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین