Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تمام یونین کونسلز کا ترقیاتی میپ تیار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

Published

on

The cost of electricity from Thar coal is 5 and a half rupees per unit, the provinces can do the distribution of electricity themselves, Murad Ali Shah said.

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات پاکستان بیورو آف شماریات کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ادارہ شماریات کوتمام یو سی اور ٹاؤن کا ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کی۔مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ یوسی اورٹاؤن کےاعدادوشمارسےترقیاتی منصوبےبنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یو سی اور ٹاؤن کی آبادی، مکان، سہولیات کی میپنگ ہو تاکہ دیگر ضروریات پر کام کرسکیں، مجھے کچے و پکے مکانات کی بھی یوسی اور تاؤن سطح پر ڈیٹا چاہئے،بچوں کا ڈیٹا بھی یوسی اور ٹاؤن سطح پر چاہئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے ڈیٹا سے معلوم ہو جائے گا کے کتنے بچے اسکول جا رہے ہیں اور کتنے نہیں،یہ بھی ایک تضاد ہے کہ اسکول سے باہر کتنے بچے ہیں،وزیراعلیٰ نہ صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا مانگ لیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میرا منصوبہ ہے کہ ڈیٹا کے حساب سے ترقیاتی منصوبہ تیار کریں،ہم بجلی کی سہولت کیلئے بھی ڈیٹا چاہتے ہیں تاکہ سولر مہیا کئے جائیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے بیورو آف سٹیٹکس کو وفاقی بیورو آف سٹیٹکس کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے کی ہدایت کی۔
وفاقی بیورو شماریات کے چیف ڈاکٹر ندیم نے وزیر اعلیٰ کو تمام اعداد و شمار مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی،وزیراعلیٰ سندھ نے چیف شماریات سندھ کو یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی میپ بنانے سے معلوم ہوگا کہ جہاں سہولیات نہیں وہاں دی جاسکیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر، شماریات کے سرور گوندل اور دیگر شریک ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین