Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

لاہور میں ترقیاتی منصوبے عدالتی اجازت سے مشروط، ہائیکورٹ نے بابو صابو پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دے دیا

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوئی بھی نیا تعمیراتی منصوبہ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے اسموگ کے تدراک کیلئے موسم سرما کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں سموگ کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا جائے۔

عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ شہر میں گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ، سگیاں بابو صابو پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر ابھی تک تو کام شروع بھی نہیں ہوا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے  ان کی تکمیل میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا خیال رکھا جائے۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ اکبر چوک کو 20 اکتوبر  اور والٹن روڈ  پل 30 اکتوبر تک مکمل ہو جائیں گے۔

عدالت نے یہ تجویز دی کہ سردیوں کے 4 ماہ میں  سائیکل کرائے پر یا ابتداء میں مفت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایسا پلان مصروف علاقے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے باور کرایا کہ لندن میں سائیکل کرائے پر دینے کا کام شروع کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین