Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ڈی جی سری لنکن کوسٹ گارڈز کا دورہ کراچی،میری ٹائم تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Published

on

ڈائریکٹر جنرل سری لنکن کوسٹ گارڈز نے کراچی میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا،دورے کا مقصد دوطرفہ میری ٹائم تعاون کو بڑھانا ہے۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق ڈی جی سری لنکن کوسٹ گارڈز ریئر ایڈمرل پوجیتھا وتھانا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سرکاری دورے پر پاکستان آئے۔

معزز مہمان نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

ان کی آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کا مقصد دونوں میری ٹائم ایجنسیوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین