Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

ڈی ایچ اے کراچی نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے 3 مقامات پر سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کر دیئے

Published

on

ڈی ایچ اے کراچی نے سمندری حیات کی حفاظت اور صاف ومحفوظ ماحول کے لیے  3مقامات پرسیوریج واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کردیے۔

ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تقریب رونمائی ڈی ایچ اے  کریک کلب کراچی میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے بریگیڈئیررائے عاصم مصطفیٰ تھے۔

پہلے مرحلے میں ڈی ایچ اے میں 3 مقامات پر سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے گئے ہیں،جن میں ڈی ایچ اے کریک کلب،دودریا اورایریا 51شامل ہیں۔

ہوٹلوں،ریستوران سے سمندرمیں جانے والے گندے پانی کو اب ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گذارکرسمندر میں ڈالاجائےگا،ٹریٹمنٹ پلانٹ برادر ملک ترکیہ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔

ان ٹریٹمنٹ پلانٹس سے روزانہ ایک لاکھ گیلن گندے پانی کو ٹریٹ کیا جاسکےگا جبکہ ری سائیکل شدہ پانی کو پودوں اوردیگرمتفرق ضروریات میں استعمال کیاجائےگا۔

ترجمان ڈی ایچ اے کے مطابق پروجیکٹ کو رواں سال اگست  میں ترکیہ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے،اس کے ذریعے آلودہ پانی کوبروقت صاف کیا جاسکے گا،جس کے ماحول پرمرتب ہونے والے منفی اثرات سے نجات کے علاوہ سمندری حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایاجاسکےگا،ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا مقصد ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو صاف اورمحفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین