معاشرہ
ڈی ایچ اے کراچی نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے 3 مقامات پر سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کر دیئے
ڈی ایچ اے کراچی نے سمندری حیات کی حفاظت اور صاف ومحفوظ ماحول کے لیے 3مقامات پرسیوریج واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کردیے۔
ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تقریب رونمائی ڈی ایچ اے کریک کلب کراچی میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے بریگیڈئیررائے عاصم مصطفیٰ تھے۔
پہلے مرحلے میں ڈی ایچ اے میں 3 مقامات پر سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے گئے ہیں،جن میں ڈی ایچ اے کریک کلب،دودریا اورایریا 51شامل ہیں۔
ہوٹلوں،ریستوران سے سمندرمیں جانے والے گندے پانی کو اب ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گذارکرسمندر میں ڈالاجائےگا،ٹریٹمنٹ پلانٹ برادر ملک ترکیہ کے تعاون سے لگایا گیا ہے۔
ان ٹریٹمنٹ پلانٹس سے روزانہ ایک لاکھ گیلن گندے پانی کو ٹریٹ کیا جاسکےگا جبکہ ری سائیکل شدہ پانی کو پودوں اوردیگرمتفرق ضروریات میں استعمال کیاجائےگا۔
ترجمان ڈی ایچ اے کے مطابق پروجیکٹ کو رواں سال اگست میں ترکیہ کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے،اس کے ذریعے آلودہ پانی کوبروقت صاف کیا جاسکے گا،جس کے ماحول پرمرتب ہونے والے منفی اثرات سے نجات کے علاوہ سمندری حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایاجاسکےگا،ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا مقصد ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو صاف اورمحفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی